ملتان، جڑانوالہ ( جنرل رپورٹر،تحصیل رپورٹر) ملتان اور جڑانوالہ میں کتوں کے حملوں میں ایک بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔ملتان کے علاقے شیرشاہ میں میں زمیندار کے پالتو کتے نے مزدور کے 4 سالہ سجاول کو دبوچ لیا،بے بس ماں کے سامنے تڑپنے والے بچہ نے دم توڑ دیا۔پولیس نے زمیندار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دوسری طرف جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 240گ ب کے رہائشی غلام رسول کی اہلیہ صدف نے اسی گاؤں کے بااثر شخص کو اپنے کتے کو رسی ڈالنے کا کہا جس پر اس نے کتے کی رسی کھول دی۔ کتے نے خاتون کو بھنبھوڑ کر رکھ دیا۔ متاثرہ خاتون نے سول ہسپتال سے میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ حاصل کر لیا۔