اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملتان سکھر موٹروے مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے یہ موٹروے نواز شریف کا پاکستان کے لئے تحفہ ہے ،پاک چین دوستی، اعتماد اور تعاون کی نشانیوں میں ایک اورباب کا اضافہ ہوگیاہے ۔ قوم ایک مرتبہ پھر آج کہہ رہی ہے شکریہ نواز شریف، ہمارے وزیراعظم آپ ہیں۔ چینی حکومت اور کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے بہترین اور معیاری منصوبہ مکمل کیا۔پاک چین دوستی اور تعاون کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رہتا تو آج پاکستان ترقی کے سفر میں بہت آگے ہوتا۔