ملتان (سپیشل رپورٹر) سیزنل انفلوئنزا میں مبتلاء مریض نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ3 مریض نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے 35 سالہ فیض کو 11 جنوری کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہونے پر اسے آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔تاہم طبعیت بگڑنے پر فیض دم توڑ گیا۔جبکہ مرض میں مبتلا 3 مریض نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے یوسف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔