ملتان،قادرپورراں (سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار) قادر پورراں میں مولوی کے تشدد کا شکار بچی نور فاطمہ نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ،والد اور رشتہ دار غم سے نڈھال ، والدہ بے ہوش ہوگئی، بچی کے ورثا نے نشتر ہسپتال کے باہراحتجاج کیا،تفصیل کے مطابق جنگل کلر والہ کے رہا ئشی محمد جمیل کی بچی نور فا طمہ کو ایک ہفتہ قبل 31 جولائی کو مدرسہ کے مولوی عبدالحق نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے بچی کا جسم مفلوج ہو گیا تھا اور گردن پر چوٹ لگنے سے اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے نشتر ہسپتال داخل کرا یا گیا اور مولوی کیخلا ف تھانہ قادرپورراں میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا،دو روز قبل بچی کے لواحقین نے نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا کہ بچی پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی اور نہ ہی اس کے علاج پر توجہ دی جارہی ہے گزشتہ روز بچی ماہ نور فاطمہ 8روز تک موت وحیات کی کشمکش مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی اس کی عمر 8سال تھی، تاہم گزشتہ روز بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی ، ورثا نے غفلت برتنے پر نشتر انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور کارروائی کا مطالبہ کیا ،جبکہ تھانہ قادرپورراں پولیس نے مولوی عبدا لحق کو گر فتار کر لیا ہے ۔