ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کا ضلع ملتان میں کلین سویپ ، قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیت لیں ، یوسف گیلانی،سکندر بوسن ،جاوید علی شاہ جیسے بڑے نام ڈھیر ہو گئے ، تحریک انصاف نے ضلع ملتان کی سیاست میں سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو ناک آئوٹ کر دیا ، این اے 154 سے احمد حسین ڈیہڑ ،این اے 155 میں عامر ڈوگر ، این اے 156 سے شاہ محمود قریشی ، این اے 157 سے زین قریشی 77371 ، این اے 158 سے ابراہیم خان اور این اے 159 سے رانا قاسم نون نے کامیابی سمیٹی ، تحریک انصاف کی ملتان میں شاندار کارکردگی کے باعث سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی اورسابق وفاقی وزرا سکندر حیات بوسن ،جاوید علی شاہ جیسے بڑے نام ڈھیر ہو گئے ۔