ملتان( خصوصی رپورٹر ،نیٹ نیوز) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے برقع پوش طالب علم پکڑا گیا،پولیس نے دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔جامعہ زکریا کے مریم گرلز ہاسٹل میں دانیال نامی طالبعلم اپنی کلاس فیلو (خ) کے ساتھ برقع پہن کر داخل ہوا،سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک حرکات و سکنات پر لڑکے دانیال کو ہاسٹل کی بلڈنگ کے اندر جاکر پکڑ لیا اور برقع اتارنے پر حقیقت سامنے آگئی،سکیورٹی اہلکاروں نے گرلز ہاسٹل کی وارڈن اور ریذیڈنٹ آفیسر کو آگاہ کیا جس پر طالبعلم دانیال کو تھانہ الپہ پولیس کے حوالے کردیا گیا،لڑکی نے تحریری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وارڈن اور یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔دریں اثناملتان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست دی کہ دانیال میرا منگیتر ہے مجھ سے غلطی ہوئی اس لئے مجھے معاف کیا جائے ۔