ملتان ( سٹا ف رپورٹر ) ملتان میں خاتون اور نوجوان نے خودکشی کر لی ، شہر سلطان کی رہائشی شائستہ بی بی نے گھر یلو جھگڑے پر کالا پتھر پی لیا تھا اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال میں داخل کرایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی ، چوک سرور شہید چک نمبر 542 ٹی ڈی اے کے خالد حسین تارڑ کا نوجوان بیٹا ارسلان خالد ڈیرے پر اکیلا تھا ،صبح جب اس کا چھوٹا بھائی اسامہ تارڑ ناشتہ لیکر ڈیرے پر پہنچا تو دروازہ اندر سے بند ہونے پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو ارسلان خالدرسی سے جھول رہا تھا۔