ملتان (جنرل رپورٹر)دولت گیٹ ملتان کا رہائشی محمد نعیم انصاری سابق بیوی کو بلیک میل کررہا تھا ،ملزم نے طلاق کے بعد جعلی فحش ویڈیوز کے ذریعے سابق بیوی سے ناجائز مطالبات کئے ، ناجائز مطالبات پورے نہ کرنے پر ملزم نے جعلی ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں میں وائرل کردیں ، خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرلیں ، ملزم کو ایف آئی اے ملتان سرکل آفس منتقل کردیا گیا۔