ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل کو مسترد کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنماؤں ظہور دھریجہ، حاجی احمد نواز سومرو ، مہر مظہر کات ، غلام علی بخاری ، اجالا لنگاہ ، عابدہ بخاری ، سید اختر گیلانی و دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بل کا مقصد سرائیکی صوبہ بنانانہیں بلکہ صوبے کے کیس کو بگاڑنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق آباد سے ڈی آئی خان، ٹانک تک پورا وسیب متحد ہ اور وہ وسیب کو تقسیم ، بے شناخت اور لولہا لنگڑا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا ۔ سرائیکی رہنماؤں نے بل پیش کرنے والے عبدالرحمن کانجو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ بہاولپور اور ان کے ہوم ڈسٹرکٹ لودھراں کا کتنا فاصلہ ہے ؟ کیا دونوں طرف سرائیکی قوم آباد نہیں یا یہ الگ الگ خطے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ جاگیردار بھی اس خطے کے مجرم ہیں ۔