ملتان ( سٹاف رپورٹر) انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوئی گیس کے دو ملازمین زیر زمین پائپ لائن کی مرمت کے دوران گیس لیکیج سے جاں بحق ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ میں محکمہ سوئی گیس کے ملازم29سالہ نسیم احسن اور14سالہ احسن ریاض گڑھے میں گیس پائپ لائن مرمت کر رہے تھے اس دوران گیس لیک ہونے سے دونوں بے ہوش ہوکر گر گئے ریسکیو 1122ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ احسن ریاض سمیجہ آباد اور نسیم احسن چاہ آڑی والا کا رہائشی تھا ۔