نئی دہلی(این این آئی، نیٹ نیوز)معروف بھارتی صحافی وجیتا سنگھ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں تمام ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے ، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ دھماکے میں جان سے جانے والے 68 افراد کو کسی نے قتل نہیں کیا؟ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں وجیتا سنگھ نے بھارتی عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ سب لوگ خودبخود انتقال کر گئے تھے ؟انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا رکن تھا۔وجیتا سنگھ نے ایک ٹو یٹ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے پاکستانی انیل سمیع کی ویڈیو شیئر کی ۔ وجیتا سنگھ کے مطابق انیل سمیع کا موقف ہے کہ وہ حملہ آوروں کو پہچان سکتا ہے لیکن بھارتی عدالت میں اسے بلایا ہی نہیں گیا۔