لاہور(نامہ نگار) ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹر سائیکل پکڑ لی،ملزم فرار جبکہ موٹر سائیکل شہری کے حوالے کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق انارکلی چوک کے قریب مشکوک شخص موٹر سائیکل پنکچر کا بہانہ بنا کر لے جا رہا تھامشکوک حرکات و سکنات پر انچارج تھری نے ملکیت بارے دریافت کیا،تومشکوک شخص موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا،ریکارڈ چیک کرنے پر موٹرسائیکل چوری کی نکلی،تھانہ بھاٹی گیٹ کو مطلوب تھی،انچارج انارکلی کامران بخاری نے موٹر سائیکل پولیس کے حوالے کردی۔