کراچی(این این آئی)مقتول اینکرمریدعباس کی اہلیہ زاراعباس نے کہاہے کہ ملزمان بااثرہیں،میری جان کو بھی خطرہ ہے ،ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسرپر بھی حملہ ہوا،عادل زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی۔اینکرمریدعباس قتل کیس کی تحقیقات سے مطمئن نہیں۔زارا عباس نے کہاکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کابیان بہت حیران کن ہے ۔انہوں نے کہاکہ عاطف زمان کے دفتری عملے سے بھی تفتیش نہیں کی گئی،نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔