کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کودوران سماعت ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اورجسٹس عمرسیال کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق وفاقی حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی،امریکہ میں کورونا سے روز لوگ مررہے ہیں۔جسٹس عمرسیال نے استفسارکیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے پرامریکہ میں کیسے عملدرآمد ہوسکتا ہے ؟ڈاکٹرفوزیہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی مرگئی توامریکی اسکی لاش بھی نہیں دیں گے ۔جسٹس عمرسیال نے کہا کہ کیاسندھ ہائیکورٹ امریکی صدرٹرمپ کوحکم دے کہ جیلوں سے ملزمان کورہا کردے ؟ڈاکٹرعافیہ کاعالمی معاملہ ہے ،سندھ ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت جذبات پرنہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے ۔جسٹس عمرسیال نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہی سنا جائے گا۔ڈاکٹرفوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کیس 17 سال سے لٹکاہے ۔