ملتان (سٹاف رپورٹر) عظیم صوفی بزرگ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں گزشتہ روز 200 من ہریسے کی دیگ پکائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آستانہ فریدیہ ممتاز آباد کی جانب سے دو سو من ہریسے کی دیگ تیار کر کے خواجہ معین الدین چشتی سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا گیا۔ ہریسے کی دیگ میں 300 کلو دلیہ ، 900 کلو چینی ، 100 کلو گرام کھوپرا ، 100 کلو گرام چھوہارے ، 40 ، 40 کلو پستہ بادام ، کشمکش ، ایک کلو شہد اور مختلف مربہ جات و دیگر انواع و اقسام کی 133 اشیا استعمال کی گئیں جس کی تیاری میں درجنوں کاریگروں نے حصہ لیا جبکہ ہزاروں زائرین میں ہریسہ تقسیم کیا گیا۔ مختلف شہروں سے آئے زائرین نے ہریسہ کھایا۔سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی مناسبت سے محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا ۔