لاہور ( کرائم رپورٹر ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں لاہور ریجن کی تمام جیلوں میں تعینات ملازمین کے پرموشن کیسز زیر غور کیے گئے ۔ جن میں سنیارٹی کے مطابق 13ہیڈوارڈرز کو چیف وارڈرز اور58وارڈرز کو ہیڈوارڈرز پرموٹ کردیا گیا۔اس موقعہ پر ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ محکمہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات کوشا ں ہے۔