ممبئی(سپورٹس ڈیسک) سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق قیادت سے ہٹائے جانے والے تجربہ کار پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ، سنہالی زبان میں اپنے ٹیم کے ساتھیوں کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہاکہ ہم شاید دوبارہ گرائونڈپر نہیں مل پائیں گے ، خدا ہر اس شخص کا بھلا کرے جس نے مجھے سپورٹ کیا اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بہتری کیلئے ہی مجھے کپتانی سے علیحدہ کیا تا ہم وہ اس فیصلے سے دلبرادشتہ ہیں اور ان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے دل اچاٹ ہوگیا ہے ۔