ماسکو (92 نیوزرپورٹ)اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کی سخت مذمت کردی، ماسکو میں نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں ’’را‘‘ملوث ہے ، بی ایل اے بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ، بیرون ملک مقیم کچھ نام نہاد بلوچ لیڈر’’ را ‘‘کی فنڈنگ سے معصوم بلوچوں کو ورغلا رہے ہیں،بھارت لداخ میں چین سے منہ کی کھا کے پاکستان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ، بلوچستان کے تمام قبائل اس دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے اور اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ۔