ملکہ ہانس(نامہ نگار)تھانہ چکبیدی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ،ملزموں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے چوری، ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 60 ہزار روپے اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان اﷲ دین وٹو اسلام گڑھ ،علی صابر گورایہ بنگہ حیات ،عدنان کھوکھر اڈا بارہ ماسی، اﷲ دتہ 54 ایس پی ،علی عمر جوئیہ بنگہ حیات کے خلاف سنگین دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔