مکرمی!کرونا وائرس جیسے وبائی امراض سے بچنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ پاکستان کے پاس اس مرض سے نمٹنے کے لیے وسائل موجود نہیں۔لیکن یہاں باعث تشویش بات یہ ہے کے اس لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ مزدوروں کا ہے۔جن کے گھر کے اخراجات روز مرّہ کی کمائی پر چلتے ہوں جو شخص دیہاڑی لگا کر کچھ پیسے جمع کرتا ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہو وہ اس لاک ڈاؤن میں کہاں جائے ۔اگر اس وائرس سے نہیں تو غریب عوام بھوک سے ضرور مر جائے گی۔لہٰذا میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ اگر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر رہے ہیں تو غریب عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں تا کہ کوئی غریب بھوکا نہ مرے۔ (عشرت فاطمہ: مجید کالونی، کراچی)