لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو قوم مثالی جلسہ دیکھے گی۔ پنجاب بھر سے پارٹی کارکن جلسہ گاہ پر پہنچیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مزیدکہا کہ مہنگائی، روٹی، ادویات سستی کردو عوام سے جو وعدہ کیا اس کو پورا کرو،وزیر اعظم نے جن کا نوٹس لیا وہ ااشیامہنگی ہو گئیں ،ملک دن بدن بحرانوں کی جانب جارہا ہے لہٰذا حکومت کو جانا ہوگا۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ،مارکیٹیں اور دکانیں کھلی ہیں لیکن حکومت سیاست بند کرنا چاہتی ہے ۔ حکومت کس کے کہنے پر سیاست بند کرنا چاہتی ہے جن کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہو۔پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قانون کے مطابق ملک چلائیں ،ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں ، تمام جماعتیں اور ادارے مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرکے بہتر نظام بنا کرقانون کے مطابق چلائیں،13 دسمبر کو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی لانگ مارچ کرنا ہے یا تحریک کا کیا اگلا لائحہ عمل ہوگا۔