اسلام آباد،لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ(خبر نگار، سپیشل رپورٹر، نامہ نگارخصوصی ،کامرس رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)عوام میں ووٹ اور جمہوریت کے استحکام کی اہمیت کو اجاگرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا۔گزشتہ روز قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ، ہماری کوشش ہے کہ الیکشن کمیشن پر تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کے اعتماد کو بہتر بنایا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایاکہ رواں سال انتخابی فہرستوں میں 30 لاکھ زائد ووٹرز کو رجسٹر کیا گیا ، پہلے ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 20 لاکھ تھی جو اب 11 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ گئی ،انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق بھی کم ہوا۔ تقریب کے اختتام پر الیکشن کمیشن کی پہلی ٹیلی ہیلپ لائن کا افتتاح بھی کیا گیا، ہیلپ لائن کے ذریعے ووٹر کسی بھی وقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی سطح پر دفتر صوبائی الیکشن کمشنرلاہور میں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن ہر سال ووٹرز ڈے مناتا ہے تا کہ قوم کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے خصوصاًخواتین سے اپیل کی ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی قومی ووٹرز ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔صوبہ سندھ میں تقریب کے دوران خطاب ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی خود مختاری اور آئین میں درج ذمہ داریوں سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اﷲ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے ۔ صوبائی الیکشن کمشنرکوئٹہ کے دفتر میں تقریب ہوئی ۔ ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا فہرستوں کے مطابق اڑتالیس لاکھ گیارہ سو اکتیس ہوگئی ۔قومی ووٹرز ڈے پر اپنے بیان میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ میڈیا ووٹرز ڈے پراپنا کردارادا کریں، الیکشن کمیشن کی قومی سطح پرآگاہی مہم قابل تحسین ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا ہے جمہوری نظام میں ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے ،اپوزیشن اور حکومت کو آپس کے اختلافات بھلا کر مشترکہ طور پر انتخابی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہم اپنے ووٹر کے ذریعے ملک کو بہترین قیادت دے کر اسے ایک روشن مستقبل دے سکتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر