لاہور،کراچی(سٹاف رپورٹر )ملک بھر میں شب برات آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں ،شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ اللہ تعا لی کے حضور گنا ہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی،رزق کی کشادگی، آفات و بلیات،مصیبت،محتا جی،تنگ دستی، طبی وبا سے صحت و عافیت،عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں جا ئیں گی،شہر بھر کی مساجد میں بعد نماز مغرب 6 خصوصی نوافل اداکئے جائیں گے ۔بعد عشا عبا دات الہی،توبہ استغفار، علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کریں گے ،صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا۔فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے ۔جبکہ شہر بھر کے مختلف قبرستانوں کے باہر جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے ایک بیان میں کہا کہ شب برات میں آتش بازی اسراف اور حرام فعل ہے ۔