مکرمی! یہ حقیقت ہے کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے ان دونوں جماعتوں کے مسلسل اقتدار کے راستے کو توڑ کر ملک کی تیسری بر سراقتدار جماعت ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے عوام میں تبدیلی کی اُمید جاگائی عوام کو یہ اُمید دیلائی گئی کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ان کی زندگیوں میں خوشحالی لائی جائے گی ۳۵ برس تک جن جماعتوں نے اقتدار میں بیٹھ کر ان کے مسائل کے حل کو مزید مشکل بنایا ملک بیرون ملک قومی دولت لوٹ کر ناجائز اثاثے بنائے گئے ان کو سخت سزائیں دی جائیں گی غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلایا جائے گا بے حیائی سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے گا ۔مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے اس قوم کو ہر محاذ پر مزید مایوس کیا ہے کرپشن احتساب کے عمل سے لے کر عوام کے بنیادی مسائل اور ملک میں بڑھتی بے حیائی جس کے سبب زیادتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں ان پر قابو پانے کی کوئی جدوجہد نہیں کی گئی ۔یہاں ہم شوبز سے تعلق رکھنے والے سینئر سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی ڈراموں کے زریعے بڑھتی بے حیائی کو روکنے اور پاکستانی ڈراموں کا معیار خراب ہونے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ (محمد اکرم خالد)