کراچی(این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ2018ء کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالنے والے الیکشن کمیشن پر الزام کا فیصلہ آج کراچی کے عوامی کمیشن میں ہوگا، عوامی کمیشن ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی شرمناک حرکتوں پر حکومت کی پر اسرار خاموشی پر بھی اپنی دینی حیثیت اور غیرت کا بھر پور اظہار کرے گا۔ کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاجی مارچ میں بھر پور طور پر شرکت کرکے یہ ثابت کردیں کہ ملک میں اصل حزب اختلاف تحریک لبیک پاکستان ہے ۔