اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھر ی نے کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرا ئلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹرائل جناح ہسپتال لاہور،انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں شروع ہو رہے ہیں، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دو منظور شدہ ڈیزائن اس فائنل مرحلے کیلئے سلیکٹ کئے گئے ہیں، میڈیکل انجینئرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے ۔