لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے پردے میں مارشل لا نافذ ہے ۔ وزیراعظم گفتگو کا سلیقہ سیکھیں۔ عمران خان کی نامناسب اور غیر محتاط زبان وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے ۔ بدزبانی عمران خان کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے ۔ عمران خان پچھلے کئی برس سے ایک ہی تقریر کر رہا ہے ۔ جے یو پی اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لے گی۔ ملک سول مارشل لاء کی زد میں ہے ۔ نیب اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔