کراچی (آن لائن) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس ہیں، ہمارا مذہب خواتین کو مالیاتی امور سے دور رہنے کا درس نہیں دیتا، کمرشل بینکوں کو خواتین کیلئے آسان بینکاری نظام وضع کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایاکہ بینکاری میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئے فریقین کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ۔ کئی ممالک نے خواتین کو معیشت میں حصہ دے کر ترقی حاصل کی۔ڈاکٹرباقر رضانے کہاکہ دنیا میں75فیصد مردوں اور 66فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں، پاکستان میں25فیصد مرد، 7فیصد خواتین کو اکاؤنٹس کی سہولت حاصل ہے ، سعودیہ میں58، ایران میں92فیصد خواتین کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت ہے ۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ168اضلاع میں خواتین کی خواندگی کے لئے پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے ، خواتین کو گھریلو صنعت کیلئے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔