اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کہاہے کہ ملک میں ٹین پن بائولنگ کے کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 25 مارچ سے کراچی میں کھیلی جانی تھی تاہم کرونا وائرس کے باعث اس کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔