لاہور(خصوصی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے معیشت میں بہتری ناگزیر ہے ۔گزشتہ روز چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے سابق چیئرمین یوسی طوریا گجرات حاجی افتخار حیدر اور فیاض جاوید نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پرویزالٰہی نے مزیدکہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی 1122، مفت تعلیم اور دیگر کام عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ حاجی افتخار حیدر نے کہا کہ ہم اور ہمارے تمام ساتھی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ق لیگ ق پنجاب سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے ۔