لاہور(پ ر ) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے مخدوش اقتصادی حالات اور محدودتجارتی سرگرمیوں ، موذی وباکے خوفناک دنوں میں ’’ہارن بجائو تحریک ‘‘ کے اعلان کو انتہائی غیر سنجیدہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت شدید بحرانوں کا سامنا ہے ۔ تاجر محدود تجارتی سرگرمیوں کیو جہ سے بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہیں ۔ عالمی وبا نے دنیا بھر میں ااپنے خوف اور قہر سے معمولات زندگی کو شدید ترین متاثر کیا ہے ۔ حکومت ان وبا کے دنوں میں تجارتی شعبے کو مزید بحران اور مسائل سے بچانے کیلئے معیشت کا پہیہ رواں رکھنا چاہتی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت نے کاروبا کھولنے کی اجازت دے کر تاجردوستی کا ثبو ت دیا ہے ۔