مکرمی !صحافت معاشرے کیلئے عوامی راہنمائی کا ذریعہ ہوتی ہے اور ریاست کا چوتھا ستون تصور کی جاتی ہے ۔مگر گزشتہ چند مہینوں سے اخبارات اورمختلف ٹی وی چینلز پر ـ فیک نیوز کی بھر مار نظر آتی ہے۔ یہاں یہ بات مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ حساس مو ضوعات پر خبروں کی ترسیل مناسب تصدیق کے بعد ہونی چا ئیے وگرنہ پورے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبر بھی نظر سے گزری کہ آسیہ مسیح ملتان جیل سے رہا ہو کر بیرون ملک روانہ ہو گئی۔اس خبر سے ملک میں ایک بار پھر سے دنگا فساد کا خدشہ بڑھ گیا تھا۔اس خبر کے نشر ہونے کے فوراًبعد ہی تر جمان دفتر خارجہ نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔اور کہا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے ۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہیں کہ کس مقصد کے تحت یہ خبر پھیلائی گئی ْ؟ کیا یہ ملک کو ایک بار پھر سے یر غمال بنانے کی سازش ہیں؟ (کنزہ فاطمہ)