لاہور(سپورٹس رپورٹر) قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے کہاہے کہ ان کے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ وہ ملک کی سربلندی کا باعث بنے ہیں، میں اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنہوں نے سپورٹ کیا اور حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوں اور میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوں کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے ، اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو دنیاکے بہترین اتھلیٹس ملک و ملت کانام روشن کر سکتے ہیں۔ محمد انعام بٹ نے گزشتہ روز اپنے اعزاز میں رنگ آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ضیافت کے علاوہ لاہور پریس کلب کے پروگرام" میٹ دی پریس "میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔