لاہور،اسلام آباد (پنے سٹاف رپورٹر سے ،لیڈی رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز موسم سرد اور خشک رہا جبکہ دن بھر چلچلاتی دھوپ رہی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علا قوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، اٹک، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران ما لم جبہ، مری، پارا چنار، کالام اور استور میں برفباری بھی ریکا رڈ کی گئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹن میں17 ،لی میٹر، بالاکوٹ 11، پاراچنار 10، دیر 7، کاکول 6، کالام 4، سیدوشریف، دروش 2، مظفرآباد 11، گڑھی دوپٹہ 6، راولا کو ٹ 5، کوٹلی ایک، مری 10، اٹک 2، اسلام آباد، اسکردو اور باگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 5 انچ، مری 4، پاراچنار 3، کالام اور استور میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 9، استور منفی 8، ما لم جبہ منفی 7، قلا ت، کا لا م منفی 6 اور مر ی منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔لاہورمیں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.2 سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 08 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔