کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف تخلیق کار، مصوّر، مزاح نگار، خاکہ نویس، شاعر، گیت نگار، مصنّف، ٹی وی میزبان اور اداکار انور مقصود کی جانب سے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شہر اقتدار سے بھی باہر نکل کر دیکھیں، پاکستان میں اور بھی شہر ہیں ۔ایک انٹرویو میں انور مقصودکا کہنا تھا کہ ’حکمرانوں کو چاہیے کہ اسلام آباد سے نکلیں اور دوسرے شہروں کی طرف بھی دیکھیں، صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد ہی پاکستان کے شہر نہیں، اور بھی کئی چھوٹے شہر، گاؤں اور قصبے ہیں، ان کی طرف دیکھیں کہ اُن کا اور وہاں رہنے والوں کا کیا حال ہے ، ان کے حالات کس طرح ٹھیک کیے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات تو 75 برس ہی سے خراب ہیں، کوئی حکومت آج تک عوام کو مطمئن نہیں کرسکی ہے۔