لاہور( این این آئی ) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے آل پاکستان انجمن تاجران کی ایف بی آر کی جانب سے فکسڈ ٹیکس اور 50ہزار روپ ے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے 15اور 16اگست کو ملک گیر ہڑتا ل کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ ٹیکس مسودہ پر تاجر و صنعتکار تنظیموں سے مشاورت کرے تاکہ ان کی مشاورت اور تجاویز سے فکسڈ ٹیکس مسودہ کو حتمی شکل دی جاسکے ،ٹیکس ٹو ٹیکس جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور تاجر برادری میں خوشگوار تعلقات ضروری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایش کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر معاملات پر تحفظات دور کرنا ضروری ہے اگر کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کی پیش کردہ تجاویز کو مدنظر رکھا جائے تو موجود ہ ٹیکس پالیسیوں میں کاروباری دوست اصلاحا ت کی جاسکتی ہیں۔