کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر3کروڑ78لاکھ ڈالر کی کمیسے 15ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے ۔سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 4اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب99کروڑ29لاکھ ڈالر ہوگئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں3کروڑ78لاکھ ڈالر کم ہے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرکے اضافے سے 7ارب 75کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت3کروڑڈالر 18لاکھ ڈالر کی کمی سے گھٹ کر7ارب23کروڑ53لاکھ ڈالر ہوگئی ۔