اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 75فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران ملک کے جاری کھاتوں کاخسارہ 2.153ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران حسابات جاریہ کا خسارہ 8.614ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 6.461ارب ڈالر یعنی 75فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے قومی خزانہ پر ادائیگیوں کے دبائو میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔