لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا بھرپور ویژن رکھتی ہے ۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ملی مسلم لیگ آج پاکستان میں اتحاد کی وہی فضا قائم کرے گی جو قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت بنائی تھی ۔کارکنان گھر گھر ملی مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں کہ پاکستان کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے کے لیے کرسی پر مہر لگائی جائے ۔خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے ۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1946 میں قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمان متحد ہوئے تھے آج اسی صورت میں مسلمانوں کوایک ہونا ہوگا۔ملی مسلم لیگ کا نعرہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ امت مسلمہ کو متحد کرنے کا نعرہ ہے ۔ میدان سیاست میں ملی مسلم لیگ پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر ڈالے گی ۔