لاہور ( کلچرل رپورٹر)معروف ملی نغمے ’’ دل دل پاکستان ‘‘ کے خالق ، شاعر اور ادیب نثار ناسک کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے ۔دل دل پاکستان کو پاکستان کادوسرا قومی ترانہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ گیت جنید جمشید نے اپنی آواز میں گا کر امر کردیا۔نثار ناسک اردو، پنجابی کے شاعر اور لکھاری تھے ۔انکی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔