پشاور (نیٹ نیوز) پشاور میں چمکنی میں نامعلوم افراد نے ملائیشیا سے اپنی شادی کے لیے آنے والے سکھ نوجوان کو قتل کردیا، ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت رویندرا سنگھ کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے مقتول کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ ملائیشیا میں کاروبار کرتا تھا۔ اس کی چند روز بعد شادی تھی، اسی سلسلے میں وہ اپنی خریداری کے لیے پشاور آیا تھا، نامعلوم افراد نے رویندر کو قتل کرنے کے بعد اسی کے فون سے مقتول کے گھر والوں کو باقاعدہ خبر بھی دی جس سے اندازہ ہوتا ہے قتل کی وجہ کوئی دشمنی بھی ہوسکتی ہے ، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔