پشاور ( نیٹ نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا اسرائیل کو تسلیم کرنے ، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے اور قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے ۔ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں۔