اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریم نواز اور نصرت شہباز پر لاکھوں کاٹیکس عائد کردیاگیا، ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز پر 6لاکھ 57ہزا ر روپے انکم سپورٹ لیوی عائد کیا گیا۔مریم نواز پر 6لاکھ ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔نصرت شہباز پر90 ہزار 2سو 10 روپے انکم سپورٹ لیوی عائد کیا گیاہے ۔نصرت شہباز پر 82ہزار 449روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا ہے ، انہیں یہ ٹیکس 23 جولائی تک جمع کرانا ہے عدم ادائیگی پر ان کے اکائونٹس منجمد کرکے وصول کر لی جائے گی۔