ممبئی (آن لائن،این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ممبئی میں غنڈا راج جاری ہے ، مہاراشٹرا میں ایک نااہل شخص وزیراعلیٰ ہے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا نے ان خیالات کا اظہار ہریانہ کے ایک یوٹیوبر ساحل چو دھری کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممبئی میں کس طرح کا غنڈہ راج جاری ہے ؟اس کے ساتھ انہوں ں نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان سے یا ان کی حکومت سے سوال نہیں کر سکتا۔ کنگنا نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ کیا کریں گے ؟ کیا یہ ہمارے گھر توڑیں گے اور ہمیں قتل کریں گے ؟اپنے ٹویٹ میں انھوں نے اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو ٹیگ کیا۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں ’میں ساحل کے ساتھ ہوں‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اداکارہ کنگنا رناوت