اسلام آباد،مہمند ( خبر نگار خصوصی، نمائندہ92نیوز،لیڈی رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج پیر کو پشاور کا دورہ کر ینگے ۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، گورنر اور صوبائی وزرا ملاقاتیں کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم مہمند میں احساس کفالت اور سپورٹس گالا کا افتتاح کرینگے جس کیلئے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم ہیڈ کوارٹر غلنئی میں جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے ۔ اس موقع پر چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اورجلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔