صنعاء (این این آئی)یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں فوجداری عدالت نے بغاوت کے الزام میں حوثی ملیشیا کے 32 رہنمائوں کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت کا آغاز کیا۔ ان تمام افراد پر 2014 میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام ہے ،ان رہنمائوں میں حوثی ملیشیا کا سرغنہ عبدالملک الحوثی، حوثی باغیوں کی بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا سربراہ عبد العزیز بن حبتور اور حوثی ملیشیا میں اعلی سطح کی عسکری اور سیاسی قیادت شامل ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوجداری سے متعلق استغاثہ نے عدالت میں 32 حوثی رہنمائوں کے خلاف باقاعدہ الزامات کی درخواست پیش کی۔