لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو جماعت ا ے پی سی کی میزبانی کریگی وہی اس کی صدارت کریگی، مولانا اگر اے پی سی بلائیں گے تووہ صدارت کرلیں گے ۔پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان حمزہ تارڑ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم میں بھی سیاسی معاملات چلتے رہتے ہیں ، ہم نے عالمی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر ملکی ضرورت کے تحت فیٹف بل پر حکومت تعاون کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ساری جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اس نااہل حکومت کو جانا چاہئے ، ن لیگ اورپی پی اپنے اپنے دائو پر ہیں اورا ن کے اپنے تحفظات ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن اکٹھی نہیں ہور ہی ۔ نمائندہ پشاورذیشان کاکاخیل نے کہا کہ کے پی کے میں جتنے بھی بچے سکولوں سے باہر ہیں ان کو لانے کیلئے ایک منصوبہ شروع کیا، اس پر 7ارب روپے کی لاگت آنیاتھی لیکن بدقسمتی سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی، بدقسمتی سے تین سال گزرنے کے باوجود ایک پائی کی بھی ریکوری نہیں ہوئی ۔ نمائندہ کراچی وحید راجپر نے کہاکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے اربوں کی لاگت سے منصوبے شروع کئے گئے ،مالی سال 2017 اور2018کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی 495منصوبوں کو غیر معیاری قرار دیا گیا ۔اس کے بعد مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ ان منصوبوں کی فنڈنگ بند کی جائے گی مختلف منصوبوں میں ایک ارب 62کروڑ روپے کا منصوبہ بھی غیر معیاری قرار دیاگیا ۔سینئر صحافی رانا عظیم نے کہاکہ پی پی اورن لیگ نے کبھی عوامی مسائل پر کوئی تحریک نہیں چلائی، مریم پر مقدمے کا قومی اورصوبائی اسمبلی میں شور مچے گاجس تھانے میں مقدمہ درج ہوا، اس میں پیشی کیلئے مریم چلی جائیں گی ، ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ گزشتہ روز کا شو مریم نواز نے جیتا ہے ۔