لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز ستاروں کے ترکی میں سیر سپاٹے جاری ہیں، ان دنوں اداکارہ ایمن خان، منیب بٹ ترکی کے شہر استنبول میں چھٹیاں منانے پہنچے ہوئے ہیں جبکہ اداکار عمران عباس، حدیقہ کیانی، اداکارہ ریما خان، سعدیہ خان و دیگر ماڈلز اور فیشن ڈیزائنرز بھی ترکی کے مختلف شہروں میں موجود ہیں جہاں وہ سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ بھی بن رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔