صنعا(نیٹ نیوز)یمن میں فضائی حملوں میں کم از کم 9 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی ذرائع اور حوثی باغیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ حملے سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے تعز شہر میں کیے ۔ حوثی باغیوں کے مطابق لڑاکا طیاروں نے ایک پیٹرول سٹیشن کو نشانہ بنایا، تعز شہر کو حوثی باغیوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے ۔