کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل آمنہ اسلام کمرشلز اور ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ نے کہا کہ ملٹی نیشنل و نیشنلکمپنیوں کے کمرشلز کے ساتھ دو نئے پروجیکٹ کر رہی ہوں جس میں ڈرامہ سیریل ’’دغا بازیاں‘‘ اور ’’پیرو بھائی‘‘ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ اور اداکاری کو ساتھ لے کر چل رہی ہوں۔ زیادہ رجحان اداکاری کی طرف مائل ہے ،ابھی کیرئیر کی شروعات ہے اورسیکھنے سکھانے کے عمل سے گزر رہی ہوں لیکن معیاری کام کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے ۔میرا ماننا ہے کہ اچھا فنکار وہی ہوتا ہے جو ہر کردار میں ڈوب کر کام کرے ۔دیکھنے والوں کو ایسا لگے کہ وہ کردار نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔ کوشش کررہی ہوں کہ مختلف قسم کے کرداروں میں جلوہ گر ہوکر اپنی ایک منفرد پہچان بناؤں ۔ مقابلے کے اس دور میں اپنی پہچان بنانا مشکل ضرور ہے البتہ ناممکن نہیں اگر مناسب پلیٹ فارم میسر آجائے تو ٹیلنٹ کو آگے نکلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔